صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا سخت اقدام، 6 اضلاع میں سپیشل برانچ کے حکام کے پولنگ سٹیشنز میں داخلے پر پابندی لگا دی یہ پابندی سپیشل برانچ کے موجودہ اور سابق اہلکاروں کے پولنگ سٹیشنز میں غیرقانونی اور بلا اجازت داخلے کی شکایات پر عائد کی صوبائی الیکشن کمشنر کا باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ایڈیشنل آئی جی (سپیشل برانچ) پنجاب کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا حکم نامہ بھجوا دیا گیا الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 187 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے غیرقانونی اور بلااجازت الیکشن کے دوران اپنے عہدے کا غلط فائدہ اٹھانے والے افسر اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں آسکتی ہے صوبائی الیکشن کمشنرنے اپنے حکم میں کہا ہے کہ پنجاب کے 6 اضلاع میں ‘سپیشل برانچ’ کی ‘فیلڈ فارمیشنز’ کو ہدایات جاری کی جائیں یہ اقدام اٹھانے کا مقصد یہ ہے کہ انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کسی بھی کوشش کو روکا جائے سپیشل برانچ کے افسران اور حکام خود کو سیاسی سرگرمیوں اور پولنگ سٹیشنز سے دور رکھیں
پاکستان
خاص خبریں
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے حکم پر 6 اضلاع میں سپیشل برانچ کے حکام کے پولنگ سٹیشنز میں داخلے پر پابندی لگا دی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1011 Views
- 3 سال ago