خاص خبریں

طاہر محمود اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر

طاہر محمود اشرفی اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر

اسلام آباد:وزیراعظم نے مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی کو اسلامی و خلیجی ممالک اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔مولانا طاہر محمود اشرفی کی یہ تقرری اعزازی حیثیت میں ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی کی ذمہ داری مذہبی ہم آہنگی اور مسلم ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کے فروغ کی ہوگی، وزیراعظم کی منظوری کے ساتھ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
عالم اسلام کے موجودہ حالات اور خلیجی ممالک کی صورتحال کے تناظر میں یہ اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔واضح رہے کہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی بطور نمائندہ خصوصی بھی اس ذمہ داری کو ادا کرتے رہے ہیں اور موجودہ حالات کے تناظر میں رابطہ کاری اور تعلقات میں مضبوطی اور بہتری میں ان کی اہم ذمہ داری ہوگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے