پاکستان موسم

طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،173 افراد جان کی بازی ہار گئے

طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،173 افراد جان کی بازی ہار گئے

این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں نے ملک بھر میں 173 افراد کی جان لے لی ۔این ڈی ایم اے نے حالیہ مون سون بارشوں سے ہونیوالے جانی ومالی نقصان سے متعلق رپورٹ جاری کردی 25 جون سے اب تک ملک بھر میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 173 افراد جاں کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں 32 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں ، پنجاب میں سب سے زیادہ 67 جبکہ کے پی سے 47 اور بلوچستان سے 10 اموات رپورٹ ہوئیںملک بھر میں مجموعی طورپر 1485 گھروں کو نقصان پہنچا ، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 475 مویشی بہہ گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے