پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی ضمانت منظور کرلی۔چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواستوں پر سماعت کی جس دوران بیرسٹر محمد علی سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست گزاروں کی 3 ہفتوں کے لیے راہداری ضمانت منظور کر لی۔بعد ازاں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی درخواست پر بھی سماعت کی۔دوران سماعت عمر ایوب نے کہا کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد 22 مقدمات میں مجھے نامزد کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس میں جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔سپریم کورٹ نے عمر ایوب کی 7 نومبر تک راہداری ضمانت بھی منظور کر لی ہے۔
پاکستان
جرائم
عمرایوب ، بیرسٹر سیف ، مشال یوسفزئی کی راہداری ضمانت منظور
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 18, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 122 Views
- 2 مہینے ago