پیرس اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹیرا کی تصویر سامنے آنے کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 46 سالہ خاتون وزیر نے تقریب میں صدر کو بہت ہی گرم جوشی کے ساتھ پکڑ کر ان کی گردن پر بوسہ دیا جبکہ صدر نے بھی انہیں اسی طرح سے پکڑا ہوا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ صدر ایمانوئل میکرون نے بھی خاتون وزیر کو بوسہ دیا جبکہ فرانس کے وزیراعظم گیبریل اٹل بھی وہاں موجود تھے جو کہ منہ موڑ کر دوسری طرف دیکھنے کا بہانہ کرتے دکھائی دیے۔سب سے پہلے اس تصویر کو شائع کرنے والے فرانسیسی میگزین نے اس بوسے کو عجیب کہا اور دعوی کیا ہے خاتون وزیر اوڈیا کاسٹیرا اپنی طرف توجہ مبذول کرنا پسند کرتی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق خاتون وزیر ایک سابق ٹینس کھلاڑی ہیں اور وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکی تھیں اور شاید اس کی وجہ افتتاحی تقریب میں فخر اورخوشی کا احساس تھا۔اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد فرانس میں سوشل میڈیا پر کافی بحث بھی کی جارہی ہے۔ایک صارف نے سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا ہے کہ مجھے یہ تصویر غیر مہذب لگتی ہے، یہ صدر اور وزیر کے لائق نہیں ہے۔دوسرے صارف نے تصویر کو شرمناک قرار دیتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ میرا عاشق ہے کہ میں اس طرح بوسہ لے رہا ہوں۔
دنیا
فرانس کی خاتون وزیر کا صدر میکرون کو گلے لگا کر گردن پر بوسہ ، تصویر نے تنازع کھڑا کردیا
- by Daily Pakistan
- اگست 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 386 Views
- 5 مہینے ago