وسطی کرم ، پاک فوج کا قوم کو ایک اور نایاب تحفہ ، ماضی میں دہشتگردوں کی پناہ گاہ اور اقتصادی لحاظ سے پسماندہ سمجھے جانیوالے وسطی کرم میںسولہ سال بعد پاک فوج کے تعاون سے کوئلے کی کانوں کا آغازہوا۔وسطی کرم میں موجود 170 کانوں میں سے 62 کوئلے کی کانوں کا افتتاح کردیا گیا ، کوئلہ میں لگ بھگ 650 سے زائد مزدور مختلف علاقوں میں موجود کانوں میں کام کررہے ہیں ، اور روزانہ کی بنیاد پر مزدوروں اور روزگار کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔کوئلہ کان کی سرگرمیوں کی وجہ سے 5000 سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے 2500 سے زائد خاندان کان کنی کے روزگار سے مستفید ہورہے ہیں سکیورٹی فورسز نے ددہشتگردی کیخلاف ایک اور سنگ میل عبو ر کرتے ہوئے کرم سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی کیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ابتداءمیں خاصی مشکلات تھیں مگر اب مقام حکومت اور سکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ہمارے کافی مسائل حل ہوچکے ہیں ،علاقہ مکین پاک فوج کی کاوشوں کے معتر ف ہیں ۔
خاص خبریں
فوج کے تعاون سے 16 سال بعد وسطی کرم میں کوئلے کی کانوں کا آغاز ،پاک فوج نے قوم کو ایک اور نایاب تحفہ دیدیا
- by Daily Pakistan
- جون 25, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 466 Views
- 1 سال ago