وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فوسل فیول کے بجائے متبادل توانائی کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک کوریا انفراسٹرکچر بزنس فورم کا انعقاد ہوا جس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورین کمپنیوں نے موٹروے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا، 21ویں صدی میں ہمیں کوریا سے ملکر نئی راہیں تلاش کرنی ہیں۔
خرم دستگیر نے کہا کہ انفراسٹرکچر سمیت متبادل توانائی کے ذرائع پر کوریا کے ساتھ تعاون بڑھایا جائے گا، ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی کوریا کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بتایا گیا کہ 1960 میں کوریا نے پاکستان کے 5 سالہ ترقی کے پلان پر عمل کیا، آج کوریا پاکستان سے آگے نکل گیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے جبکہ پاکستام کو فتنہ خان نے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
پاکستان
فوسل فیول کے بجائے کلین انرجی کی جانب پاکستان کا اہم فیصلہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 16, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 814 Views
- 3 سال ago