پاکستان خاص خبریں

قبضہ مافیاکے خاتمے کیلئے بھرپوراقدامات کررہے ہیں،عرفان نواز میمن

۔سچی بات ایس کے نیازی کے ساتھ

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ شہرسے قبضہ مافیاکے خاتمے کیلئے بھرپوراقدامات کررہے ہیں،شہر میں پارکنگ کی فیس آرہی ہے،شکر ہے مجھ پر کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام نہیں لگایا گیا۔ہماری لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز الرٹ ہیں،روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں،جلد مزید چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے یہی پڑھا ہے کہ پریس اسٹیٹ کا چوتھا ستون ہے ۔لیکن شاید اس میں کہیں تھوڑی کمزوری آگئی،خبر چلائی گئی کہ بروقت پارکنگ کے ٹھیکے نہ دیکر اسٹیٹ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایا گیا،شکر ہے یہ الزام نہیں لگا دیا گیا کہ میں نے کروڑوں روپے رشوت لی۔نقصان تو تب ہو جب پیسے نہ آرہے ہوں۔پارکنگ فیس تو آرہی ہے۔جہاں تک پارکنگ جگہوں کی آکشن کی بات ہے تو میرے دور میں تین دفعہ آکشن ہوئیں لیکن دو مرتبہ بولی دہندگان نہیں آئے جبکہ ایک دفعہ مطلوبہ بولی سے کم بولی لگائی گئی جس پر ہم ٹھیکہ دینے کے مجاز نہیں تھے کیونکہ اگر ہم کم بولی پر ٹھکہ دے دیتے تو مزید الزامات لگ جاتے اور وہ درست بھی ہوتے۔ڈی سی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ ایسی خبریں آنے کی ایک وجہ ہے جو کہ دو ڈی ایم اے افسران کی تبدیلی ہے۔یہ دونوں افسران میرے دستخط کی فوٹوکاپی سے نئی فائل بنا کر کام نکلوا رہے تھے،میں نے دونوں افسران کو سرنڈر کیا اور انکے خلاف کیسز ایف آئی اے بھیجے۔جی نائن پارکنگ کی کم بولی آئی جب بھی کوئی اچھی بولی دیگا تو اسے پارکنگ کا ٹھیکہ دیدیا جائیگا۔اسی طرح کا معاملہ انٹرسٹی ویگن اڈہ بارے ہے ،میں نے جب فائل نکلوائی تو اگست میں انکے خلاف کارروائی کا کہا گیا میں نے اس پر لکھ دیا کہ پلیز ہولڈ اینڈ ڈسکس۔کیونکہ جب بھی قبضہ لینا ہوتا ہے وہ پوری تیاری کیساتھ لینا ہوتا ہے کوئی آرام سے قبضہ نہیں دے دیتا۔ڈی سی کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں بے پناہ مسائل ہیں جن کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں، ہم مشکلات سے دوچارضرورہیں لیکن ان پرقابوپالیں گے،شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں،قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کا جو واقعہ ہوا سیکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔تمام مین جگہوں پر ہماری چیک پوسٹیں قائم تھیں،دہشتگرد نے لنک روڈ استعمال کی ۔میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو داد دیتا ہوں جنھوں نے اپنی جان پر کھیل کر شہر کو بڑی تباہی سے بچایا،سلام آباددھماکے کے روزہی ہم نے ملزمان کی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کرلیں تھیں۔انھوں نے کہا کہ میں روز نیوز چینل کے توسط سے شہریوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز بہترین کام کر رہیں ہیں اور ہر دم الرٹ ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز کر رہے ہیں جلد چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے