وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ قیام امن کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ایف سی ہیڈ کوارٹرز پشاور پہنچنے پر کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، جس کے بعد انہوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداءپر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس بھی ہوا۔محسن نقوی نے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن امن کو سبوتاڑ کرنے کی سازش کر رہا ہے، اتحاد کی طاقت سے اس سازش کو ناکام بنا دیں گے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قائداعظم کے پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔
پاکستان
قوم کو یقین دلاتے ہیں امن کیلئے آخر ی حد تک جائیں گے ، محسن نقوی
- by Daily Pakistan
- مارچ 29, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 520 Views
- 9 مہینے ago