قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈا جاری کردیا گیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے۔اجلاس میں عالمی رینکنگ میں پاکستانی عدلیہ کا ایک سو انتیس واں نمبر ہونے پر توجہ دلانے کا نوٹس ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ایجنڈے کے مطابق پی آئی اے کے متعدد طیارے گراونڈ ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا، سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے کے بل کی بھی منظوری کا امکان ہے۔حکومتی اراکین کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بھی آج طلب کر لیا۔
خاص خبریں
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ، عدلیہ ایکٹ ترمیمی آرڈیننس پیش کیاجائیگا
- by Daily Pakistan
- نومبر 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 60 Views
- 4 دن ago