پاکستان

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی اس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون بڑھانےپر تبادلہ خیال کیا گیا اماراتی سفیر نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں اور بحالی کے عمل میں پاک بحریہ کے اہلکاروں کی کوششیں قابل تحسین ہیں پاک بحریہ کے سربراہ نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے متاثرین سیلاب کی امداد پر شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے