میانوالی کے علاقہ موچھ پولیس نے سولہ سالہ مغویہ بازیاب کرالی اور ملزم کو گرفتار کر لیا تھانہ موچھ کے علاقہ تری خیل سے ایک ہفتہ قبل نامعلوم ملزمان نے 16 سالہ لڑکی کو اغواء کرلیاتھا۔ڈی پی او میانوالی محمد نوید نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی ضیاء اللہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل محمد جہانگیر جوئیہ، ایس ایچ او تھانہ موچھ انسپکٹر آصف اقبال خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کوتلاش کرکےمغویہ بازیاب کرانےکاحکم دیاتھا۔ جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے، موچھ پولیس نےکاروائی شروع کردی۔ پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عنایت اللہ سکنہ موچھ کوگرفتارکرکےمغویہ کو بازیاب کراولیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری
جرائم
میانوالی کے علاقہ موچھ پولیس نے سولہ سالہ مغویہ بازیاب کرالی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 30, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 446 Views
- 2 سال ago