غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں حلف اٹھانے والی اسرائیلی کابینہ نے سیکیورٹی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ اگر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اقوام متحدہ سے اسرائیلی قبضے کے معاملے پر توجہ دینے کی درخواست کی جائے تو کچھ آمدنی روک دی جائے گی۔ فلسطینی اتھارٹی نے حال ہی میں جنرل اسمبلی سے کہا کہ وہ عالمی عدالت انصاف سے کہے کہ وہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے نتائج پر غور کرے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ فلسطینی اتھارٹی 1994 میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور اسرائیل کے درمیان اوسلو معاہدے پر دستخط کے بعد بنائی گئی تھی اور موجودہ اسرائیلی حکومت کی قیادت وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کر رہے ہیں اور اس میں دائیں بازو کی انتہا پسند اور یہودی آرتھوڈوکس جماعتیں شامل ہیں۔
دنیا
نئی اسرائیلی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کی آمدنی روکنے کی دھمکی دیدی
- by Daily Pakistan
- جنوری 7, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 882 Views
- 3 سال ago