اسلام آباد۔ (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی اور خیبر کے اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسروں و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے 24 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر انہیں شاباش دی ہے ۔جمعے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری اپنی قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
خاص خبریں
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی اورکزئی اور خیبر کے اضلاع میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور 24 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسزکو شاباش
- by Daily Pakistan
- فروری 6, 2026
- 0 Comments
- Less than a minute
- 39 Views
- 4 ہفتے ago

