نئی دہلی: پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مشکلات کا شکار بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی حمایت کردی۔2022 میں بھارتی محدود اوورز کرکٹ میں نمایاں رہنے والے سوریا کمار یادیو کی حالیہ فارم کچھ متاثر کن نہیں رہی ہے، انھیں آئی پی ایل سے قبل آسٹریلیا سے ہوم سیریز میں 3 گولڈن ڈک کا سامنا رہا ہے۔وسیم اکرم نے ان کاحوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ کیریئر میں یہ برا وقت کسی بھی وجہ سے ہوسکتا ہے جو ہر بہترین بیٹسمیں کو پیس آسکتا ہے، فارم عارضی ہوتی ہے جبکہ بیٹر کی کلاس ہمیشہ کے لیے ہوتی ہے.انہوں نے کہا کہ جب کوئی بیٹر خراب فارم سے دوچار ہوتا ہے تو پھر وہ ذرا محتاط ہوجاتا ہے، وہ بھرپور انداز میں واپسی کرپائیں گے۔
کھیل
وسیم اکرم آؤٹ آف فارم سوریا کمار کی حوصلہ افزائی کرنے لگے
- by Daily Pakistan
- اپریل 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 828 Views
- 2 سال ago