امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری مبینہ قاتلانہ حملے کے عہدے داروں کے دعوے اپنی مرضی سے دم توڑ گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا میں حکام نے وادی کوچیلا میں ایک ریلی کے موقع پر ایک شخص وِم ملر کو گرفتار کیا، جسے شاٹ گن، ایک پستول اور مبینہ جھوٹی دستاویزات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔حکام نے دعوی کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسرا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص ڈونلڈ ٹرمپ کا کٹر حامی نکلا اور حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وِم ملر نے تصدیق کی کہ انہیں ریلی میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، ریپبلکن رہنماں کے ساتھ وِم ملر کی کئی تصاویر موجود ہیں۔وِم ملر نے کہا کہ قانونی نام کی تبدیلی کی وجہ سے ان کے پاس مختلف شناختی دستاویزات ہیں۔
دنیا
ٹرمپ پر حملے کا الزام ، گرفتار شخص کا اہلکاروں پر مقدمے کا اعلان
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 164 Views
- 2 مہینے ago