انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کراچی پہنچ گئی اور قومی اسکواڈ نے ہوٹل میں رپورٹ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں گزشتہ شب کراچی پہنچ گئی ہے اور اسکواڈ نے ہوٹل میں رپورٹ کردیا ہے۔
ٹی ٹونٹی میں عالمی نمبر ایک وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان آج کراچی رپورٹ کریں گے جب کہ قومی اسکواڈ آج شام نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا۔
انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے طویل عرصے بعد پاکستان آئی ہے۔ اس دورے کے دوران 7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے جائیں گے سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی سے ہوگا۔
ٹی ٹونٹی سیریز کے 4 میچز کراچی میں کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں لاہور جائیں گی جہاں بقیہ 3 میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم کرے گا۔
پاکستان
پاک انگلینڈ ٹی ٹونٹی سیریز،قومی ٹیم کراچی پہنچ گئی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 17, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 874 Views
- 2 سال ago