وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔مشترکہ بیان کے مطابق شہباز شریف نے چینی صدر، وزیراعظم اور چائنیز نیشنل ریپبلک کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی۔ فریقین نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان اور چین کے درمیان آزمائشی اور آزمودہ شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے عملی تعاون کو فروغ دینے پر وسیع اتفاق رائے پایا۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار اور فولادی دوست ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کو سمجھا، بھروسہ کیا اور سپورٹ کیا، پاک چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط اور پہاڑ کی طرح غیر متزلزل رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے، دونوں ممالک علاقائی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کریں گے۔
پاکستان
پاک چین تعلقات چٹان جیسے مضبوط ہیں ، مشترکہ اعلامیہ
- by Daily Pakistan
- جون 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 256 Views
- 6 مہینے ago