۔ پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہو گیا ۔ یہ دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔ ۔ پاکستان آرمی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر حکومت کو سیکیورٹی میں معاونت فراہم کریگی۔ ۔ اس ضمن میں 8رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔۔ دورے کے دوران ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب شدہ دستے کو فیفا سیکیورٹی سے متعلق تربیت فراہم کی۔ ۔ قطر حکومت نے پاکستان سے فیفا ورلڈ کپ2022کے دوران سیکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی۔ ۔ اِس ضمن میں قطری وزارت داخلہ کے4رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
پاکستان آرمی کا سیکورٹی دستہ فیفا ورلڈ کپ 2022کی سیکیورٹی سنبھالنے کیلئے نور خان ائیر بیس سے قطر روانہ ہو گیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 659 Views
- 3 سال ago