ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پاکستان آزاد و مقبوضہ کشمیر میں پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس حوالے سے ملک بھر میں سیمینار مزاکرے منعقد ہو رہے ہیں جس میں اس عظیم رہنما کی جدوجہد کو خراج ٹحسین پیش کیا جا رہا ہے اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کا آزادی کشمیر کی نشانی، سید علی گیلانی کو پہلے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کا سید علی گیلانی کے لئے بابائے حریت کا خطاب اُن کی تاریخی جدوجہد کا اعتراف ہے مرد آہن سید علی گیلانی کی جدوجہد حریت اور کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سنہری باب ہے سید علی گیلانی ایک فرد نہیں تحریک اور مشن کا نام ہے جس کا نعرہ کشمیر بنے گا پاکستان ہے سید علی گیلانی شہید کا جسدخاکی چھین لینے سے کشمیریوں کی آزادی کے لئے تڑپ چھینی نہیں جاسکتی اہل پاکستان اور کشمیری سید علی گیلانی کو سلام پیش کرتے ہیں’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کا اُن کا نعرہ آج پوری دنیا میں گونج رہا ہے اللہ تعالی سید علی گیلانی سمیت تمام شہدائے کشمیر کے درجات بلند فرمائے،اس دن کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں ممتاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر، تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے سابق چیئرمین حریت کا نفرنس سید یوسف نسیم ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی زندگی حق وباطل کی جدوجہد میں گزر جاتی ہے وہ قاتل کا بھی اور مقتول کا بھی وکیل ہے کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ اللہ اور اللہ کے دین سے ہے جسکو کوئی ختم نہیں کرسکتا کشمیر پاکستان کی شہء رگ ہے کچھ لوگ اسے جنہیں سمجھ سکے قائد اعظم کی اس بات کو پاکستان کے کسی حکمراں نے سنجیدگی سے نہیں لیا اللہ نا کرے پاکستان کی یہ شہ رگ کٹ جائے تو پاکستان کی زمینیں بنجر ہوجائیں گی بھارت کو کسی جنگ یا ایٹمی طاقت کی ضرورت ہی نہیں رہے گی انھوں نے کہا کہاگر پاکستان کی شہ رگ آج آزاد نہیں ہوگی تو آئندہ جنگ پانیوں پر ہوگی ہمارے لیڈر قائداعظم کی اس بات کو سننا یا عمل کرنا ہی نہیں چا ہتے کشمیریوں پر کیا گزرتی ہوگی جب یہ بات کی جاتی یے کہ کشمیر کو فروخت کردیا گیا ہے سید علی گیلانی ایک اعظیم لیڈر تھے انھوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق آزادی کی بات کی ۔جدوجہد آزادی میں یسین ملک نے جان پر کھیل کر بندوق اٹھانے کا فیصلہ ہوا سید علی گیلانی کے انتقال سے جدوجہد آزادی کو دھچکہ لگا ۔۔وہ عظیم لیڈر تھے حریت کانفرنس کو محترمہ بے نظیربھٹو کی کاوشوں سے اقوام متحدہ میں مبصر کی حیثیت ملی
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سید علی گیلانی کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 815 Views
- 2 سال ago