پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل کا وزیراعظم کو چونا لگا کر بیرون ملک کے دوروں کا انکشاف ہوا ہے
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا معاملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زمان وزیر اعظم کی اجازت کے بغیر بیرون ممالک کے دورے کرتے رہے،دوران اجلاس میٹی ارکان نے استفسار کیا کہ کیاایک سرکاری افسر کیبینٹ ڈویژن کی ہدایات کو کیسے نظر انداز کر سکتا ہے کمیٹی کے رکن وجہیہ قمر نے کہا کہ سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ آصف زمان پر بہت سے الزامات ہیں کمیٹی ارکان نے مزید استفسار کیا کہ اگر وزیراعظم نے منظوری نہیں دی تو آصف زمان کیسے بیرون ملک چلے گئے؟سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے کمیٹی کو بتایا کہ انھوں نے سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ کو بیرون ملک جانے کی کوئی اجازت نہیں دی اور نہ ہی میں نے کوئی این او سی جاری کیا،آصف زمان خود کو این او سی دیکر بیرون ملک جاتے رہے، قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ وزارت آصف زمان کے معاملےکی فوری انکوائری کرکے پورٹ پیش کرے قائمہ کمیٹی کا آئندہ اجلاس میں ایف آئی اے حکام کو طلب کر نے کا فیصلہ
پاکستان
کھیل
پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل بغیر اجازت بیرون ملک دورے کرنے کا انکشاف
- by Daily Pakistan
- نومبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 795 Views
- 2 سال ago