صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 126 مریض سامنے آئے ہیں۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 1371 کیسز سامنے آچکے ہیں۔تازہ ترین کیسز میں راولپنڈی سے 107، لاہور سے 6، گوجرانوالہ سے 3 اور فیصل آباد، سرگودھا اور اٹک سے دو دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح جہلم، قصور، ملتان اور منڈی بہاالدین سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 82 کیسز سامنے آئے تھے۔
پاکستان
صحت
پنجاب ، ڈینگی کے مزید 126 مریض رپورٹ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 26, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 122 Views
- 3 مہینے ago