جرائم

کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ شب ہونے والے ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق لانڈھی پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے میں گرفتار ملزم ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا۔ گرفتار ملزم نے لانڈھی 36Bانڈھی 4 اور صنعتی ایریا میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔گرفتار کیے گئے ملزم نے 14 اپریل 2023ء کو اپنے ساتھی کے ساتھ لانڈھی 36B کے علاقے میں لوٹ مار کی تھی۔ شہری کے ساتھ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جب کہ ملزم گزشتہ شب بھی اپنے ساتھی کے ساتھ شہری سے لوٹ مار کی واردات کررہا تھا، اس دوران پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے بعد ایک ملزم رضوان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزم پہلے بھی جیل جاچکا ہے۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے