کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 کے رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار سے ملنے والے انسانی ہاتھ کی شناخت کرلی گئی۔پولیس حکام کے مطابق ملنے والا ہاتھ گزشتہ روز شارع فیصل پر نرسری کے قریب ٹریفک حادثے میں مرنے والے عبدالباسط نامی شخص کا نکلا ہے۔پولیس کے مطابق ہفتے کی رات شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو کر لاپتہ ہوگیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق متوفی عبدالباسط کا حادثے کے بعد گاڑی میں بازو پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر گاڑی کے ڈرائیور نے بازو گلشن اقبال بلاک 19 میں قائم رہائشی اپارٹمنٹس کی دیوار کے ساتھ پھینک کر فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔متوفی عبدالباسط کا بازو ورثا کے حوالے کردیا ہے، حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں متوفی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا ہے۔ورثا کے مطابق متوفی عبدالباسط 5 بچوں کا باپ اور بلوچ کالونی پل کے قریب عمر کالونی کا رہائشی تھا۔
پاکستان
جرائم
گلشن اقبال سے ملنے والا انسانی ہاتھ کس کا؟ شناخت ہوگئی
- by Daily Pakistan
- مارچ 9, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 179 Views
- 4 مہینے ago