بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 22.2°C
Sunday, 15 November 2026 | پاکستان: 6 جمادی الثانی 1448

آدمی کو کاٹنے والے زیبرا کو گولی مار دی گئی

Friday, 17 March, 2023

کولمبس، اوہایو: امریکا میں ایک مشتعل زیبرے نے اپنے مالک پر حملہ کر دیا جو اب بھی اسپتال میں ہے تاہم اس جانور کو فوری طور پر گولی مار دی گئی ہے۔اوہایو کی پک اوے کاؤنٹی میں 72 سالہ رونالڈ کلفٹن کا بازو غصیلے زیبرے نے چبا لیا یہاں تک کہ وہ علیحدہ ہونے کے قریب جا پہنچا تاہم ایک پولیس افسر نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس افسر مائیکل اوبرلے نے بتایا کہ یہ واقع اتوار کو پیش آیا کہ ایک بڑا توانا زیبرا گاڑی کے دروازے کے قریب غصے میں موجود تھا۔پولیس زخمی رونالڈ کی مدد کے لیے پہنچی تو اس وقت وہاں زیبرا موجود نہ تھا اور ان کی جانب لپکا اب وہ دوبارہ رونالڈ اور اس کے اہلِخانہ کو ہراساں کر رہا تھا۔ اس موقع پر مجبوراً دوسرے پولیس اہلکار نے اس کے سر پر گولی مار دی اور وہ وہیں ڈھیر ہوگیا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *