اسلام آباد:امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کی نئی ہدایات کے مطابق پاسپورٹ کے اجراءکیلئے ڈیلوری ٹائم میں کمی کردی گئی ہے ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرکلر جاری کیاگیا ، سرکلر کے مطابق پاسپورٹ کے اجراءکیلئے حکام نے ڈلیوری ٹائم میں کمی کردی ہے ، اب نارمل درخواست والا پاسپورٹ صرف 10 دنوں میں درخواست گزاوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کی ترسیل کے وقت کومعمول کی ٹائم لائن پر واپس کردیاگیا ہے اب پاسپورٹ کی ترسیل نے شیڈول کے مطابق کی جائےگی ۔نئی ہدایات کے مطابق پاسپورٹ ارجنٹ پاسپورٹ 4 روز میں جبکہ فاسٹ ٹریک درخواست کے حامل پاسپورٹ دو دنوں میں وصول کیے جاسکتے ہیں ، ڈی جی پاسپورٹ کے نئے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستانی قونصل خاتون کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ۔
پاکستان
اب 2 دن میں پاسپورٹ حاصل کریں ، نئی ہدایات جاری
- by Daily Pakistan
- اپریل 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 785 Views
- 2 سال ago