پاکستان

اسحاق ڈار کی اتحادیوں سے ملاقاتیں تیز

اسحاق ڈار کی واپسی سے متعلق خبرآگئی

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار وفد کے ساتھ زرداری ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم تقرری و باہمی دلچسپی کے امور پر غور کیا گیا جب کہ اسحاق ڈار نے آصف زرداری کو نوازشریف کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ اسحاق کی ن لیگ وفد کیساتھ مولانافضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پی ٹی آئی کےلانگ مارچ سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کاخصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri