وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران اج 15 نومبر سے کاغذ ات نامزدگی کی جانچ پڑتال، سکروٹنی کریں گے . کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 نومبر تھی. اسلام آباد کی 101 یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 3866 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے. ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 نومبر سے 18 نومبر تک مکمل کی جائے گی جبکہ یکم دسمبر کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی. 31 دسمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائےگا.
پاکستان
خاص خبریں
اسلام آباد میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے لیے جمع کاغذ ات نامزدگی کی جانچ پڑتال، سکروٹنی آج ہو گی
- by Daily Pakistan
- نومبر 15, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 642 Views
- 3 سال ago