بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 27.6°C
Thursday, 27 August 2026 | پاکستان: 15 ر بیع الاول 1448

حماس کا غزہ جنگ بندی معاہدے پر مصر اور قطر کو مثبت جواب

Saturday, 5 July, 2025

خان یونس:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قطر اور امریکا کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے نئے مجوزہ معاہدے پر ثالثوں کو مثبت جواب دے دیا۔اپنے بیان میں حماس کا کہنا ہے کہ ہم نے جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پر مشاورت مکمل کر لی ہے، ہم نے اپنا مثبت جواب ثالثوں قطر اور مصر کو پہنچا دیا ہے۔
حماس نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس جنگ بندی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مذاکرات کے ایک نئے دور میں فوری طور پر سنجیدگی کے ساتھ شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق قطر اور امریکا کی جنگ بندی کی تجاویز کی اسرائیل پہلے ہی منظوری دے چکا ہے اور اگر حماس راضی ہے تو اسرائیلی وفد مذاکرات شروع کرنے کے لیے فوری دوحہ روانہ ہو جائے گا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے اگلے ہفتے نیتن یاہو کیدورہ واشنگٹن میں جنگ بندی کا اعلان ہو جائے، ڈونلڈ ٹرمپ ذاتی طور پر حماس کو اس بات کی ضمانت دیں گے اور خود اعلان بھی کریں گے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *