دنیا

افغانستان کے عوام کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لیئے امریکہ کا ’افغان فنڈ‘ کے قیام کا اعلان

کابل

افغانستان کے عوام کی معاشی حالت کو بہتر بنانے اور غربت کو دور کرنے کے لیئے امریکہ نے ’افغان فنڈ‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ’محکمہ خارجہ اور محکمہ خزانہ نے سوئٹزرلینڈ اور افغان اقتصادی ماہرین سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر افغانستان کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے ’افغان فنڈ‘ قائم کیا ہے ترجمان نے بتایا کہ صدر بائیڈن نے فروری میں افغان مرکزی بینک کے 3.5 ارب ڈالر کے ذخائر کو طالبان کے ہاتھوں سے دور رکھتے ہوئے افغانستان کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی مرتب کی یہ فنڈ افغانستان کے مرکزی بینک کے ذخائر کی حفاظت اور تحفظ کرے گا جبکہ افغانستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد کے لیے مخصوص اہداف کے لیے رقوم فراہم کرے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri