الخد مت فاوندیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کے لیے کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان لے کر درجنوں ٹر ک کا قافلہبلوچستان کے مختلف سیلابی علاقوں کو روانہ ہو گیا ہے ،اس موقع پر منعقدہ تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے میاں محمداسلم ، امیر جماعت اسلامی نصر اللہ رندھاوا ،مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری، زبیر صفدر اور دیگر نے خطاب کیا ۔ اس موقع پرر ضا کاروں سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد اسلم نے کہا الخدمت کے تحت پورے پاکستان میں بڑے پیمانے پرریلیف کا کام ہورہا ہے ، اسلام آباد کے عوام بھی دل کھول کر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اپنے عطیات جمع کروارہے ہیں،ملک بھر کی طر ح اسلام آباد کے شہری الخدمت پر اعتماد کرتے ہیں اور یہی جماعت اسلامی اور الخدمت کا خاصا ہے ،شہری بخوبی واقف ہیں کہ الخدمت کو دیے ہوئے عطیات حقیقی مستحقین تک ہی پہنچیں گے ، انھوں نے کہاآزمائش اور مشکل حالات میں عالمی براداری کی جانب سے تعاون قابل تحسین ہے لیکن متاثرین تک امدادپہنچنے میں کرپشن اور سیاسی عمل دخل کی صورت بڑی رکاوٹیں سامنے آناشروع ہوگئیں ہیں جوافسوسناک امرہے، ریلیف کے ساتھ ساڑھے3 کروڑ افراد کی بحالی ایک بڑا مرحلہ ہے جس میں حکومتی سطح پربہترین حکمت عملی اور سرکاری امداد کی شفا ف تقسیم کے حوالے سے بااعتماد نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ نصراللہ رند ھا وا نے کہا الخدمت فاو¿نڈیشن اسلام آباد 6 کروڑ سے زائد کا امدادی سامان بھیج چکے اور آج ہم 10 کروڑ سے زائد کا سامان بھیج رہے ہیں، الخدمت فلڈ ریلیف کیمپ میں ہونے والی امدادی سرگرمیوں میں روزانہ کی بنیاد پرسینکروں رضاکارشہریوں کی جانب سے جمع کیے گئے امدادی سامان کو سیلاب زدگان کی ضرورت کے مطابق الگ الگ پیکنگ کرتے ہیں جو ٹرکوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک روانہ کیاجاتا ہے ۔ محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کی سیلاب متاثرین کے لئے کی جانے والی خدمات قابل تحسین اور تقلید ہے، ہم اس موقع پر اسلام آباد کے مکینوں کا اس بڑی امداد پرشکریہ ادا کرتے ہیں ،الخدمت فاو¿نڈیشن اسلام آباد کے رضاکاروں نے بہترین کام کیا
خاص خبریں
علاقائی
الخد مت فاوندیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان لے کر درجنوں ٹر ک کا قافلہ بلوچستان روانہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 12, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 534 Views
- 2 سال ago