امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں باپ، بیٹے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے 3 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ ایک درجن سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 3 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔آگ پر قابو پانے کے دوران 57 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی جنہیں موقع پر طبی امداد دی گئی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق پٹسبرگ میں 15 سالوں کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
دنیا
امریکا میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 5 افراد ہلاک
- by Daily Pakistan
- اگست 15, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 401 Views
- 3 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
