پاکستان علاقائی

انتخابات کے حوالے سے وزارت خزانہ ، داخلہ اور دفاع کے تحفظات برقرار ہیں، وفاقی وزیر قانون

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے سوموٹو نوٹس کا بے دریغ استعمال کیا، وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ انتخابات کے حوالے سے وزارت خزانہ ، داخلہ اور دفاع کے تحفظات برقرار ہیں، شخصیات سے متعلق عدلیہ کے ادارے میں فرق دیکھا گیا، لوگ کہتے ہیں کہ آپ تنقید کریں گے تو توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے، تنقید ہو تو اداروں کے سربراہوں کوخود احتسابی کرنی چاہیے یہ بات انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی بقا میں پاکستان کی بقا ہے، عدالتیں وارنٹ نکالتی ہیں آپ مرضی سےتعین کرتے ہیں کہ کب جانا ہے،کب نہیں، کچھ اداروں کو سیاست دانوں کو دیوار سے لگانےکے لیے استعمال کیا گیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کو انجینیئرڈ طریقے سے ہٹایا گیا، اس پر سوال ضرور اٹھے، نواز شریف اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کے عدالتی کارروائی کا حصہ بنتے رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے