پاکستان

اگر حکومت انتخابات کا اعلان کر دے تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

اگر حکومت انتخابات کا اعلان کر دے تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر حکومت انتخابات کا اعلان کر دے تو ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

اپنے بیان میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھا حکومت کی مذاکرات کی دعوت کی خبریں غیر سنجیدہ ہیں، ایک طرف تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، آزادی مارچ کی خبر دکھانے پر پابندیاں ہیں اور دوسری جانب ایک غیر سنجیدہ کمیٹی کی تشکیل محض حقیقی آزادی مارچ کا وقت ضائع کرنے کے لیے ہے، یہ چالاکیاں نہیں چلیں گی، بس انتخاب کی تاریخ دیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تاہم پہلی شرط انتخابات کا اعلان ہے، آپ اعلان کریں کہ انتخابات مارچ یا اپریل میں ہوں گے تو بات ہو جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور پرویز رشید کے بیانات سن کر افسوس ہوتا ہے، دونوں کے ساتھ کیا سلوک ہوا تھا، آج یہ لوگ دوسروں کو ننگا کر کے تشدد کروا رہے ہیں، کم از کم ان کو تو اس ظلم پر واضح ہونا چاہیے تھا، میں نے اس وقت بھی اس عمل کی مذمت کی تھی، آج بھی ایسے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے خلاف کھڑا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے