سابق وزیر خارجہ و پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی نے پنجاب ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آج پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا جس میں پنجاب کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ فوری صاف شفاف انتخابات ہیں، حکومت وقت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، غفلت کی نیند سو رہی ہے، الیکشن ملک کی ضرورت بن گئے ہیں، ورنہ معاشی عدم استحکام ہو سکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے کال کے لیے تیار رہنے کا کہا ہے، عمران خان نے آج پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلایا، اجلاس میں پنجاب کابینہ کے اراکین بھی تھے، معیشت اور کسانوں کی مشکلات پر مشاورت ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان کے خلاف تحریک انصاف آواز اٹھائے گی، انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر احتجاج کیا جائے گا عوام کی آواز میں آواز بلائی جائے گی، ریجنل صدور سے الگ الگ ملاقاتیں عمران خان نے کیں، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شاہ محمود نے کہا کہ ہمارا مطالبہ صاف شفاف انتخابات ہیں، حکومت اس وقت صرف الیکشن سے بھاگ رہی ہے اس سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آٹے کے معاملے پر حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے، الیکشنز میں بےجا تاخیر کی گئی تو عوام سے رجوع کریں گے۔
پاکستان
اگلے ہفتے کہاں احتجاج کریں گے ؟، شاہ محمود نے بتا دیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 18, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1121 Views
- 2 سال ago