دنیا

ایران نے حکومت مخالف مظاہروں کے الزام میں تین افراد کو پھانسی دیدی

ایران نے حکومت مخالف مظاہروں کے الزام میں تین افراد کو پھانسی دیدی

ایران میں گزشتہ برس حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پرتشدد کارروائیوں کے الزام میں تین افراد کو پھانسی دے دی گئی۔ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ کے مطابق ملزم صالح میرہاشمی، سید یعقوبی اور ماجد کاظمی کو گزشتہ برس حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس افسر اور بسیج گروپ کے دو اہلکاروں کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر پھانسی دی گئی ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان پر تشدد کا الزام تھا، انہیں اعتراف جرم کرنے پر زبردستی مجبور کیا گیا اور ان کے اعترافی بیان ٹی وی سے دکھائے گئے، جبکہ انہیں فیئر ٹرائل کےحق سے محروم رکھا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی حجاب کی خلاف ورزی پر پولیس حراست میں موت کے بعد ایران میں ملک گیر حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جو بعد میں پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہو گئے تھے۔ایران میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے الزام میں اب تک 7 افراد کو پھانسی کی سزا دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri