ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو جوابی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کے خلاف جارحیت کا متناسب جواب دیا جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف نے تہران میں حماس اور حزب اللہ کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر محمد رضا عارف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جارحین جواب کا انتظار کریں، اسرائیل کو مناسب وقت اور حالات میں متناسب جواب دیا جائے گا۔دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ فوجی مراکز پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو اس جارحیت کا مناسب جواب دینے کا پورا حق ہے، ان حملوں کو غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی نسل کشی سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ عالمی امن و سلامتی کے لیے دنیا کو اس مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید نے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام خط میں بھی واضح کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مجرمانہ اقدام کا جواب ایران کا قانونی حق ہے۔واضح رہے کہ ایران نے اسرائیلی حملوں میں 4 فوجی شہید ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تہران، خوزیستان اور ایلام میں ریڈار نشانہ بنائے گئے تھے تاہم فضائیہ کے بروقت اقدام سے بہت کم نقصان پہنچا۔
دنیا
ایران پر حملوں کا متناسب جواب دیاجائیگا ، نائب صدر محمد رضا عارف
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 27, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 207 Views
- 2 مہینے ago