سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ریاض میں مالیاتی کانفرنس کے دوران سوال پر وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ ہمارا مقصد خطے کو مستحکم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں خطہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے قابل ہو اور خوشحال ہو۔سعودی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہمارا پڑوسی ملک ہے اور آنے والے سینکڑوں سالوں تک پڑوسی رہے گا۔
دنیا
ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، سعودی وزیر خزانہ
- by Daily Pakistan
- مارچ 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 108 Views
- 1 ہفتہ ago