پاکستان

بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پرامن رہیں، مفتی تقی عثمانی

بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پرامن رہیں، مفتی تقی عثمانی

ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پرامن رہیں۔ ایک بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا ہی نہیں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے، جذبات میں آکر توڑ پھوڑ کرنے کا دین نہیں ہے، کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا شریعت میں حرام ہے۔مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پر امن طریقے سے کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے