پاکستان خاص خبریں

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا 74واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

یوم قاید

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا 74واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے خطاب کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔یوم وفات کے سلسلے میں اخبارات نے سپیشل ایڈیشن شائع کیئے ہیں جبکہ پی ٹی وی،نجی ٹی وی چینلز اور علاقائی زبانوں کے ٹی وی چینلز بھی یوم وفات قائد اعظم کے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشر کر رہے ہیں ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح 25دسمبر 1876ء کو وزیر مینشن کراچی میں پیدا ہوئے آپ ایک عظیم لیڈر تھے جن کی بے باک قیادت میںمسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے پاکستان میں سرکاری طور پر آپ کوقائد اعظم اور بابائے قوم بھی کہا جاتا ہے۔آپ11ستمبر 1948ء کو وفات پا گئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri