پاکستان

بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے ، بیرسٹر سیف

بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے ، بیرسٹر سیف

مشیراطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے۔ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بشری بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری سمیت ہر رہنما ڈیل کر کے باہر گیا۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام کو چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں بسیرا کرتے ہیں، شریف اور زرداری خاندان نے اسی مقصد کے لیے عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر محلات بنائے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں، نہ ہی عوام کا لوٹا ہوا پیسہ، جعلی حکومت بتائے ڈیل کس سے ہو رہی ہے؟حکومت تو آپ ہی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے