پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرادی

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرادی

بانء پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور فیصل چوہدری کے درمیان صلح کرا دی۔ذرائع کے مطابق جس کے بعد فیصل چوہدری کو دوبارہ بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔بانء پی ٹی آئی اور فیصل چوہدری کمرہ عدالت میں گفتگو کرتے رہے، انہوں نے فیصل چوہدری کو پارٹی پالیسی کے مطابق چلنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق بانء پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری کے ذریعے فواد چوہدری کو بھی پیغام بھجوایا، فواد چوہدری سے کہیں لیڈرشپ اور پارٹی کے خلاف بیان بازی سے باز رہیں۔بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو بھی معاملات ٹھیک کرنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کے وقت بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے