خاص خبریں

بدمعاشی ہوگی تو ہم بھی اپنا رویہ تبدیل کرینگے ، مولانا فضل الرحمان

بدمعاشی ہوگی تو ہم بھی اپنا رویہ تبدیل کرینگے ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غنڈہ گردی ہوئی تو ہم بھی اپنا رویہ بدلیں گے۔ ہم نے مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کے پہلے مسودے کو مسترد کیا اور آج بھی کرتے ہیں۔جے یو آئی اور پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنماں کی مجوزہ آئینی ترمیم پر طویل ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے وفد اور مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے مسودے پر مشاورت کی، ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، حامد خان اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی قیادت کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پر تین ہفتوں سے بات چیت اور مشاورت کا عمل جاری ہے۔ مجوزہ آئینی ترمیم لیکن ہم نے حکومت سے مذاکرات کیے ہیں اور نمائندوں کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے