دلچسپ اور عجیب

بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

کیلیفورنیا: امریکا میں ایک چیمپیئن اسکیٹ بورڈر نے 9000 فِٹ سے زائد کی بلندی پر جا کر ہوائی جہاز سے گرِنڈ کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کی 29 رہائشی لیٹیشیا بوفونی سی 130 طیارے کی مدد سے 9022 فِٹ کی بلندی پر پہنچ کر پیراشوٹ باندھا اور جہاز کے پچھلے خارجی راستے پر نصب باہر نکلتے پائپ پر فِیبل گرنڈ کرتب دِکھا کر چھلانگ لگا دی۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے لیٹیشیا کے بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کا کرتب دِکھانے کے ریکارڈ کی تصدیق کر دی گئی ہے۔واضح رہے لیٹیشیا بوفونی ایکس گیمز میں خواتین کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ اسکیٹ بورڈ اسٹریٹ گولڈ میڈلز (5) جیتنے، ایکس گیمز سمر خواتین کی کیٹیگری میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے (12) اور ہوائی جہاز میں سب سے بڑا اسکیٹ پارک بنانے اور اڑانے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri