پاکستان

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن اور استحکام سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri