پاکستان خاص خبریں

بنوں کے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں کیا کچھ ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے اہم تفصیلات بیان کر دیں

بنوں کے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں کیا کچھ ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے اہم تفصیلات بیان کر دیں

بنوں کے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں کیا کچھ ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے اہم تفصیلات بیان کر دیں 18دسمبر کو بنوں کینٹ کے اندر واقع سی ٹی ڈی کمپلیکس میں زیر حراست دہشت گرد نے ڈیوٹی کانسٹیبل کو قابو کیاکانسٹیبل کا اسلحہ چھیننے کے بعد دہشت گرد نے دیگر زیر حراست 34 ساتھیوں کو آزاد کرا لیا حوالات سے باہر نکلتے ہی دہشت گردوں نے مال خانہ سے مزید اسلحہ حاصل کیا اور فائرنگ شروع کر دی دہشت گردوں نے ایک سی ٹی ڈی کانسٹیبل کو شہید ، دوسرے کو زخمی کیا زخمی کانسٹیبل بعد ازاں ہسپتال میں شہید ہو گیا دہشت گردوں نے تفتیش کے لیے وہاں موجود جونیئر کمیشنڈ افسر کو یرغمال بنا لیا سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ سے فائرنگ کی آوازیں آتے ہی بنوں کینٹ سے سیکیورٹی فورسز فورا پہنچی اور علاقے کا گھیراؤ کر لیا 18 دسمبر کو کمپلیکس پر قبضے کے فوری بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک، تین کو گرفتار کیا گیا، دو سیکیورٹی فورسز اہلکار زخمی ہوئے موثر گھیراؤ سے کمپلیکس میں موجود دہشت گردوں کے فرار کی ہر کوشش کو ناکام بنایا گیا اگلے دو دن دہشت گردوں کو غیر مشروط سرنڈر پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری رہیں دہشت گردوں نے افغانستان تک محفوظ راستے کا مطالبہ کیا دہشت گردوں پر واضح کر دیا گیا افغانستان جانے دینے کا مطالبہ ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا سرنڈر نہ کرنے پر بیس دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے طوفانی ایکشن کیا دوران آپریشن دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا شدید تبادلہ، 25 دہشت گرد مارے گئے تین دہشت گرد گرفتار ہوئے، سات نے سرنڈر کیا آپریشن میں بہادری و جانبازی سے لڑتے مادر وطن کے تین سپوت شہید ہوئے شہداء میں صوبیدار میجر خورشید اکرم، سپاہی سعید، سپاہی بابر شاملآپریشن میں دو افسران سمیت دس سپاہی زخمی ہوئے سیکیورٹی فورسز ریاست کی رٹ برقرار رکھنے کے لیے ڈٹی ہوئی ہیں سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں شہید بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri