دلچسپ اور عجیب

بنگلا دیش سے فوج کی وردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ، را کے 30 اہلکار گرفتار

بنگلا دیش سے فوج کی وردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ، را کے 30 اہلکار گرفتار

بنگلہ دیش کے معزول وزیرِ خارجہ حسین محمود اور وزیرِ ٹیلی مواصلات جنید احمد کو بھارت فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ بنگلہ دیش کے متعدد علاقوں سے فوج کی وردی میں ملبوس بھارتی خفیہ ادارے را کے 30 ایجنٹ بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔بھارت کے مرکزی خفیہ ادارے کے ایجنٹس کا گرفتار کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بنگلہ دیش کے حالات خراب کرنے میں بھارت کا کلیدی کردار رہا ہے۔ دو دن سے بھارتی میڈیا آٹ لیٹس کی پروپیگنڈا مشینری یہ راگ الاپ رہی ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹا ہے۔را کے 30 ایجنٹس کی گرفتاری سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور جماعتِ اسلامی سمیت شیخ حسینہ کے دور کی تمام اپوزیشن جماعتوں پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ادارے سے مل کر شیخ حسینہ کی حکومت کو چلتا کیا ہے۔بنگلہ دیش بھر میں شیخ مجیب الرحمن کی تصوییں اور مجمسے مسمار کرنے کا عمل جاری ہے۔ شیخ حسینہ واجد کی تصویریں بھی تلف کی جارہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے