کھیل

بھارتی کھلاڑیوں کا غیر اخلاقی رویہ، دپتی شرما کا گیند سے قبل نان اسٹرائیکر کو رن آؤٹ کرنا

بھارتی کھلاڑیوں کا غیر اخلاقی رویہ، دپتی شرما کا گیند سے قبل نان اسٹرائیکر کو رن آؤٹ کرنا

کرکٹ کے کھیل میں بھارتی کھلاڑیوں کا غیر اخلاقی رویہ نہ رک سکا، بھارتی خاتون گیند باز دپتی شرما نے گیند کروانے سے پہلے ہی نان اسٹرائیکر انگلش کھلاڑی کو رن آؤٹ کر دیا۔

انگلینڈ اور بھارت خواتین کے مابین تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 39 گیندوں پر 17 رنز درکار تھے، جب بھارتی گیند باز دپتی شرما نے نان اسٹرائیکر کھلاڑی چارلی ڈین کو گیند کروانے سے پہلے کریز سے آگے نکلنے پر رن آؤٹ کر دیا۔

آئی سی سی قوانین کے تحت تیسرے امپائر نے انگلش کھلاڑی کو آؤٹ قرار دیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کھلاڑی کی حرکت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، یاد رہے کہ بھارتی سپنر روی چندرن ایشون بھی اس سے پہلے اسی طریقے سے رن آؤٹ کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے