وزیر اعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، سمال انڈسٹریز و ماحولیات محمد رفیق نیئر نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہم اپنے ان عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس عہد کی تجدید بھی کرتے ہیں کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم بھی نہ صرف وطن عزیز کیلئے قربانیاں پیش کرتے رہیں گے بلکہ ان کی روشن مثال ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت چاہے جتنا بھی ظلم کرے کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے وہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔ کشمیری عوام اپنی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اپنی ملی تاریخ کے اس انتہائی نازک موڑ پر اگر ہم نے اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دیا تو دنیا کی کوئی طاقت ریاست جموں و کشمیر کو مملکت خداداد پاکستان کا حصہ بننے سے نہیں روک سکتی۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وہ وقت جلد لائے جب بھارتی مقبوضہ حصے کے مسلمان آزادی کی نعت سے سرفراز ہوں اور پوری ریاست پاکستان کا حصہ بنے۔
خاص خبریں
علاقائی
بھارت چاہے جتنا بھی ظلم کرے کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے محمد رفیق نیئر
- by Daily Pakistan
- ستمبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 734 Views
- 2 سال ago