شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی کے بیان پر پاکستانی وزیر خارجہ کا تقریر میں جواب کہا آئیے سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے دہشتگردی کا ہتھیار بنانے میں نہ پھنسیں ،بلاول نے کہا پرامن اور مستحکم افغانستان اقتصادی تعاون اور عالمی امن واستحکام کی کنجی ہے اپنے خطے کی عوام کی اجتماعی حفاظت ہماری مشترکہ زمہ داری ہے بڑی طاقتیں امن سازی کیلئے کردار ادا کرتی ہیں ، لوگوں کیلئے تعاون اور اقتصادی مواقع دیتے ہوئے امن کے امکانات کھول سکتے ہیں ۔بلاول نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد وں کی خلاف ورزی ایس سی او مقاصد کیخلاف ہے ، عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں، ریاستوں کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کیخلاف ہے ۔
خاص خبریں
بھارت کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی کے بیان پر بلاول کا جواب
- by Daily Pakistan
- مئی 5, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 432 Views
- 2 سال ago